لکھنؤ ،17؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کی حکومت نے 37آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کر دیا۔یہ معلومات آج ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے دی۔گورکھپور کے ضلع مجسٹریٹ راجیو روتیلا کو دیوی پاٹن کا نیا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔کانپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر کے وجییندر پاڈین کو گورکھپور کا نیا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔مرکزی ڈیپوٹیشن سے واپس آئے راجیو کپور پکپ کے نئے صدر ہوں گے جبکہ آلوک سنہا کو چیف سکریٹری (کامرس اینڈ تفریح ٹیکس)مقرر کیا گیا ہے۔انوپ چندر پانڈے کو چیف سکریٹری بنایا گیا ہے۔انہیں این آر آئی محکمہ کا اضافی چارج سونپاگیا ہے۔بریلی کے ضلع مجسٹریٹ راگھویندر وکرم سنگھ کو خصوصی سیکرٹری (زرعی پیداوار کمشنر برانچ)مقرر کیا گیا ہے۔